زمان پارک میں گرینڈ آپریشن ، متعدد کارکن گرفتار،اسلحہ برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر )زمان پارک میں گرینڈ آپریشن ، متعدد کارکن گرفتار،اسلحہ برآمد،تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی پولیس نے زمان پارک میں گرینڈ آپریشن کیا اہلکار گیٹ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوگئے ، سرچ آپریشن میں متعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے زمان پارک پہنچنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کے متعدد خیمے اکھاڑ دئیے گئے جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئیںجبکہ پولیس نے پی ٹی آئی کے 15 سے زائد کارکنوں کوبھی حراست میں لے لیا، عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر مورچوں اور تجاوزات کو بھی ہٹادیا ،پولیس نے گھر سے اسلحہ اورشراب کی بوتلیں برآمد ہونے کادعویٰ کردیا۔