نوجوان کھلاڑی افغانستان کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں : عبد الرحمن
اسلام آباد (مشرق نیوز) افغانستان کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عبد الرحمن کا کہنا ہے کہ نوجوان پلیئرز افغانستان کو ہرانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ،ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی اپنے اپنے شعبے کا ماہر ہے۔ باصلاحیت کرکٹرز افغانستان کے خلاف سیریز میں کارکردگی سے اپنی اہلیت ثابت کرینگے۔ ایک انٹرویو میں عبدالرحمان نے کہا کہ قومی ٹیم افغانستان کو ہرانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔سیریز میں کھلاڑی بھرپور پرفارمنس دکھاے گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ ٹیم سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ٹیم کے پاس اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے تمام صلاحیتیں اور مطلوبہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ لہذا میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر میں کافی پراعتماد ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہر قسم کی کرکٹ کے لیے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں جو ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں منتخب ہونے والا ہر کھلاڑی اپنے اپنے شعبے کا ماہر ہے۔ عبدالرحمان نے خود کو ڈومیسٹک کرکٹ کا کامیاب کوچ ثابت کیا اور پی سی بی نے انہیں شارجہ میں 24 مارچ سے شروع ہونے والی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے ہیڈ کوچ کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔



















