آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 18 مارچ سے شروع ہوگا
اسلام آباد (مشرق نیوز) آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 18مارچ سے اسلام آباد میں ہوگا۔ سابق ڈیوس کپ کوچ اور اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو فضل سبحان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے خدیجہ لغاری کو ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کی چیئرپرسن اور کامران خلیل کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 19مارچ تک اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے دو روزہ ایونٹ میں مینزسنگلز ، مینز ڈبلز ، لیڈیز سنگلز، انڈر 14گرلز، انڈر 18گرلز، انڈر۔14بوا?ز، انڈر۔18بوائیز، انڈر 10اور انڈر 12 مکس کیٹگریز کے مقابلے ہونگے ۔ چیمپئین شپ کے ڈراز 17مارچ کو نکالیں جائینگے جبکہ اختتامی تقریب 19مارچ کو منعقد ہوگی جس میں کامیاب کھلاڑیوں کو انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا جاے گا ۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔



















