خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد (بیورورپورٹ)خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ،تفصیلات کے مطابق خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس میں سول جج نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ درخواست مسترد کرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور عمران خان کو 29 مارچ تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا،عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ درخواست پر محفوظ سنا یا۔
عمران خان کے وکلاء کی جانب سے بریت درخواست بھی کی گئی ،عدالت نے دلائل کیلئے آئندہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔