دفعہ144کانفاذ،پی ٹی آئی کی ریلی ملتوی

لاہور(خبر نگار )دفعہ144کانفاذ،پی ٹی آئی کی ریلی ملتوی،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا،عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہادفعہ 144 غیر قانونی طور پر صرف اور صرف پی ٹی آئی کی انتخابی مہم پر لگائی گئی جبکہ لاہور میں دیگر تمام عوامی سرگرمیاں جاری ہیں،صرف زمان پارک کو کنٹینرز اور پولیس کی بھاری نفری نے گھیر رکھا ہے، واضح طور پر 8 مارچ کی طرح پنجاب کے وزیراعلیٰ اور پولیس تصادم کو ہوا دینا چاہتے ہیں تاکہ پی ٹی آئی قیادت و کارکنوں کیخلاف مزید جعلی ایف آئی آر درج کرنے اور انتخابات ملتوی کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا جاسکے،انتخابی سرگرمیوں پر دفعہ 144 کیسے لگائی جا سکتی ہے؟ میں تمام پی ٹی آئی ورکرز سے درخواست کررہا ہوں جال میں نہ پھنسیں اس لیے ریلی کو پیر تک ملتوی کیا۔