اسلام آباد (بیورورپورٹ)آئی ایم ایف شرائط پر عوام کو ہائی وولٹیج جھٹکے،2ماہ میںبجلی 13.97روپے یونٹ مہنگی،تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے سوا 2ماہ کے اندر بجلی کی قیمت میں13.97روپے اضافہ کردیا۔
چارجز سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لاگو کیے، پاور سیکٹر کا 2600ارب کا سرکلر ڈیٹ بھی صارفین کے کھاتے میں ڈال دیا گیا،بقایا جات کے نام پر آئندہ 8 ماہ میں 14 روپے 24 پیسے تک اضافے کا اطلاق بھی کر دیا گیا، بقایاجات کی پہلی قسط 2 روپے 75 پیسے رواں ماہ وصول کی جائے گی۔
جنوری 2023 کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے 48 پیسے فی یونٹ بھی رواں ماہ وصول کیے جائیں گے، کسانوں کو بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کے 3 روپے 60 واپس لیے جا چکے، درآمدی صنعتوں کو بجلی کے بلوں پر دیا جانے والا رعایتی پیکیج بھی ختم ہو گیا۔
11 جنوری کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 18 پیسے ، 17 جنوری کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں گھریلو صارفین کیلئے 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا،پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمرشل صارفین سمیت تمام صارفین کیلئے 4 روپے 45 پیسے تک اضافہ ہوا۔
8 فروری کو کسان پیکیج کی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سبسڈی ختم کر دی گئی، 28 فروری کو برآمدی انڈسٹری کا 19.99 روپے فکس رعایتی پیکیج ختم کیا گیا، حکومت نے 6 مارچ کو 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ تک سرچارج عائد کیا گیا ۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















