زلمی کو شکست،ملتان سلطان کی اگلے مرحلے میں رسائی

راولپنڈی (بیورورپورٹ)زلمی کو شکست،ملتان سلطان کی اگلے مرحلے میں رسائی،تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 27ویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 39 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے،دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب 58 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

ٹوم کوہلر 38، حارث 35 اور عظمت عمرزئی نے 16 رنز کی اننگز کھیلی،242کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے بیٹرز نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا، رلی روسو نے 51 گیندوں پر 8 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے۔

روسو نے 41 بالز پر سنچری بنا کر پی ایس ایل کی تاریخ میں تیز ترین سنچری کا اپنا ریکارڈ بھی توڑ دیا،روسو کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ملتان نے ہدف 5گیند یں قبل حاصل کرکے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔