پنجاب میں صحت کارڈ بند کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہو ر(کورٹ رپورٹر) پنجاب میں صحت کارڈ بند کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،لاہور ہائیکورٹ میں شہری اعجاز خان نے درخواست میں حکومت پنجاب، سیکرٹری صحت سمیت دیگر کو فریق بنایا ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاحکومت پنجاب نے صوبے بھر میں غریب مریضوں کو مفت علاج کی سہولت دی،غریب مریضوں کو مفت علاج کیلئے صحت کارڈ جاری کیے گئے،تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی تو ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج بند کر دیا گیا، مفت علاج اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،استدعا ہے عدالت حکومت پنجاب کو صحت کارڈ پر مفت علاج فراہم کرنے کا حکم دے۔



















