عمران نیازی کیلئے جیل محفوظ ترین جگہ ہے،شازیہ مری

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر و ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے عمران نیازی عدالتوں میں ہجوم اکٹھا کرکے کہتا ہے جان کو خطرہ ہے، اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاعمران نیازی عدالتوں میں پیش نہ ہونے کے بہانے بنا رہا ہے، عمران نیازی خود کو غیر محفوظ سمجھ رہا ہے تو جیل محفوظ ترین جگہ ہے،عمران نیازی اپنا موازنہ بینظیر بھٹو شہید سے نہ کرے۔