گرفتار کرنے کی بجائے عمران خان کو بھگانا بہتر ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ساتھ دیا،اختلافات ہوتے رہتے ہیں،گرفتار کرنے کی بجائے عمران خان کو بھگانا بہتر ہے،تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کے وزراء نے ہمیشہ اتحادی حکومت کا ساتھ دیا جہاں بھی اتحادی حکومت ہوتی ہے وہاں چھوٹے موٹے اختلاف ہوتے ہیں، اختلافات باہمی گفتگو سے حل ہو جاتے ہیں،گرفتار کرنے کی بجائے عمران خان کو بھگانا بہتر ہے،خواجہ آصف نے مزید کہا سیاسی لیڈر کی گرفتاری سیاسی قد کاٹھ بڑا کرتی ہے لیکن عمران خان کو بزدلی ذلیل و خوار کررہی ہے، ساری قوم نے عمران خان کی بزدلی دیکھی، عمران خان چوہے کی طرح چھپ رہے تھے،عمران خان کی سیاسی بزدلی میں تو حکومت کو فائدہ ہے۔