لاہور (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3ملزمان ساجد اکرام،کامران یعقوب اور عارف خالدکو گرفتار کر لیا یہ کارروائی مون کرنسی ایکسچینج، بانو بازار سیالکوٹ میں کی گئی۔
ملزمان کے قبضے سے 10000یورو، 291000جاپانی ین، 1750سعودی ریال، 3650یواے ای درہم، 3010افریقن رند، 100امریکی ڈالر اور 33لاکھ روپے برآمد کر لے گئے اس کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے متعدد رسیدیں، موبائل فونز اور استفادہ حاصل کرنے والے افراد کا ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج کے تحت مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزم دھر لئے



















