عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (کورٹ رپورٹر )عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، درخواست کو رجسٹرار آفس کے اعتراض کیساتھ سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ، جسٹس شجاعت علی خان پیرکو درخواست پر سماعت کریں گے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا سابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں عدلیہ کیخلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے، سرکاری عمارتوں کو نقصان اور نعرے بازی کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونا توہین عدالت ہے، لاہور ہائیکورٹ توہین عدالت کی کارروائی کرے۔