حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کافیصلہ کیا تو ''برگر'' کارکن رکاوٹ نہیں بن سکتے،وفاقی وزرا

اسلام آباد،فیصل آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزرا نے کہاہے حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کافیصلہ کیا تو برگرکارکن رکاوٹ نہیں بن سکتے،فارن فنڈڈ گھڑی چور ٹرک میں سوار ہو کر ہائیکورٹ چلا گیا ؟،تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاعمران خان عدالتوں سے بھاگے ہوئے ہیں
چور کو اپنی چوری کا معلوم ہے ،عمران خان کی فرنٹ مین نے اربوں روپے باہر منتقل کیے،حکومت فیصلہ کرتی توعمران خان ہائیکورٹ میں گرفتار ہوسکتے تھے، پولیس زمان پارک حکومت نہیں، عدالت کا آرڈر لیکر پہنچی اگر عمران خان کو ہر صورت گرفتار کرنا ہوتا تو برگر کارکن رکاوٹ نہیں بن سکتے تھے، نیازی بزدل انسان اور چھپا بیٹھا ہے، سزا سے بچنے کیلئے سارے بہانے کر رہا ہے،عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم لگنی ہے، پتہ ہے پیش ہوں گا تو فرد جرم لگنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پر پہلے بھی قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ ہے،عدالتوں میں پیش ہونے کے بہانے ہیں کوئی قاتلانہ حملہ نہیں ہو سکتا،عدالت کو صورتحال سے آگاہ کر دیا جائیگا، ن لیگ الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہے،انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے
الیکشن ملکی بہتری کیلئے ہونا چاہیے، عمران خان کی زد کو پورا کرنے کیلئے نہیں ،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہابزدل توشہ خانہ گھڑی چور،معاشی تباہی،مہنگائی کا مجرم گرفتاری سے فرار ہے ،بیٹی کی طرح بچوں، کارکنوں ،خواتین کو ڈھال بنایا ہوا ہے، لیڈر جھوٹے مقدموں میں بھی بہادری کیساتھ گرفتار ہوتے ہیں عمران جیسے گیدڑ مجرم بھاگ جاتے ہیں،جج ،عدالت کو گالی دو، حملہ کرو،
بیل، پولیس کے سر توڑو گولی مارو حملہ کرو، بیل،بیٹی چھپاؤ بیل ،ثابت شدہ ''گیدڑ''خود کو لیڈر کہتا ہے،فارن فنڈڈ گھڑی چور ٹرک میں سوار ہو کر لاہور ہائی کورٹ چلا گیا؟ ،وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاعمران خان نواز شریف سے جرات و ہمت ادھار مانگ لے،نیازی چوہے کی طرح چھپا بیٹھا ہے
، ورکروں کو کہہ رہا ہے جیلیں بھر دو، سیاسی رہنما اپنے عقائد و نظریات کیلئے قربانیاں دیتے ہیں،سیاسی رہنما قید کی صعوبتیں عزت اور وقار کیساتھ برداشت کرتے ہیں، نیازی کو کوئی شرم و حیاء نہیں ، مثال نیلسن منڈیلا کی دیتا ہے
،ادھر ن لیگ کے مرکزی رہنماطلال چودھری نے کہا گرفتاری کے ڈر سے چھپ کر بیٹھا عمران خان اپنے اور دوسروں کیلئے الگ قانون چاہتا ہے،عمران خان نے تو 25 مئی کوانقلاب لے کر آنا تھا، عمران خان نے 26 نومبر کو بھی لانگ مارچ کے ذریعے انقلاب لانا تھا جو آنسو گیس سے ڈر جائیں وہ ٹینکوں کے آگے کیا لیٹیں گے؟
،آئین و قانون سب کیلئے برابر ہے، قانون سب کیلئے برابر نہ ہو تو ریاست تباہ ہو جاتی ہے، عمران خان چاہتے ہیں عدالتیں خلاف فیصلے نہ دیں، ملک لاڈلے کی خواہشات پوری کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔