بلا کی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی،سفید پوش طبقے کابھرم بھی ٹوٹ گیا

لاہور (کامرس رپورٹر)”بلا“کی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی،سفید پوش طبقے کابھرم بھی ٹوٹ گیا،تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی،ڈبل خرچ سے سفید پوش طبقے کا بھرم بھی ٹوٹ گیا۔

بیسن 275 ،سفید چنے 500 ، دا ل ماش 460، مسور 240اور چاول کی قیمت300روپے سے متجاوز کر گئی،تیل، گھی، مرغی، مچھلی اور گوشت عوام کی پہنچ سے مکمل دور ہوگیا۔

شہریوں نے مشرق سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاتمام اشیائے خورونوش پہنچ سے دور ہوگئیں،حکمران اقتدار کی رسہ کشی سے نکل کر ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں ورنہ خودکشیوں میں اضافہ ہوگا۔