لاہور(خبر نگار) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے سندھ کے دیہی علاقوں سے گزرنے والی ٹرانسمیشن لائنز کے تحفظ کےلئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں این ٹی ڈی سی کے سکیورٹی عملے کی طرف سے مقامی کمیونٹی کی حمایت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے باقاعدہ پٹرولنگ کی جارہی ہے۔این ٹی ڈی سی کے سکیورٹی اور تکنیکی عملے کی جانب سے سندھ پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی معززین کے ساتھ مل کر نگرانی اور پٹرولنگ کے باعث ٹرانسمیشن لائنز کے میٹریل کی چوری کے واقعات میں کمی آئی ہے اور چوری میں ملوث متعدد شرپسند عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔این ٹی ڈی سی نے سماجی ذمہ داری کے تحت اندرون سندھ کی مقامی کمیونٹیز کے افراد کو ملازمت دینے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے اس ضمن میں سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ اور این ٹی ڈی سی کی پٹرولنگ ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
این ٹی ڈی سی کی ٹرانسمیشن لائنز کی سکیورٹی کیلئے کوششیں تیز



















