عدلیہ و ایگزیکٹو کو ایک دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،سائفر کیس کاتفصیلی فیصلہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)عدلیہ و ایگزیکٹو کو ایک دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے
سپریم کورٹ نے سائفر کیس کاتفصیلی فیصلہ جاری کردیا
تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سائفر کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاعدالت ایگزیکٹو کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتی
آئین کا آرٹیکل 175عدلیہ کو ایگزیکٹو سے الگ کرتا ہے، عدلیہ و ایگزیکٹو کو ایک دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے
بطور وزیراعظم عمران خان کے پاس سائفر کی تحقیقات کرانے کا اختیار تھا،سائفر خارجہ امور میں آتا اور وفاقی حکومت کا اختیار ہے
درخواست گزار سائفر سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کو ثابت نہیں کر سکے، رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے تینوں چیمبر اپیلیں مسترد کی جاتی ہیں۔