ACCA کی معاشی بحالی کے موضوع پر لیڈرشپ کنورسیشن

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ACCA (ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاونٹنٹس)پاکستان کی جانب سے سالانہ فلیگ شپ کانفرنس کا اسلام آبادمیں انعقاد کیا گیا ہے۔پاکستان لیڈرشپ کنورسیشن معاشی رہنماوں اور پالیسی سازوں کیلئے معیشت کوبہتر بنانے کے حوالے سے تجاویزپیش کرنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔یہ کانفرنس اسلام آبا د کے بعد لاہور اور کراچی میں بھی منعقد کی جائیگی۔ ایونٹ کے آغاز میں اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان نے قوم کی تعمیر میں پیشہ ور اکاونٹنٹس کے کردار پر زور دیا۔اس کانفرنس کی مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا تھیں۔
دیگر رہنماوں میں سی ای اوNDRMFبلال انور، سابق سی ای او KPBoIT حسن داود بٹ، ACCA کی عالمی نائب صدرعائلہ مجید، ایگزیکٹو ڈائریکٹرSDPIعابد قیوم سلہری اورICMAپاکستان کے صدر شہزاد احمدملک، چیف سٹریٹیجی آفیسرالیکسا گرین والڈٹی سی ایم،گروپ ہیڈ آف ایچ آر بی او پی عالیہ ظفر، سی ای او TMUCفیصل مشتاق، صدر اور سی ای او، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک،غضنفر اعظم، ڈائریکٹر اور کنٹری لیڈ (پیپلز) ایس اینڈ پی گلوبل سمیعہ قمراوربانی جنرل پارٹنر، ٹیم اپ وینچرز زہیر خالق شامل تھے۔
کانفرنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی کیلئے ملک کے روڈ میپ کا اشتراک اور حکومت کی اہم قلیل مدتی اور طویل مدتی ترجیحات کو اجاگر کیاجائےگا۔ماحولیاتی کارروائی کیلئے سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC)پاکستان کے کنٹری ہیڈ ذیشان شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔