لاہور(خبر نگار)پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہاہے کپتا ن کی پیشی پر بھی انقلاب امڈ آیا،پارٹی نے کوئی کال نہیں ،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چودھری،حماد اظہر نے صحافیوں، کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاارباب اختیار سن لیںپی ٹی آئی نے کوئی کال نہیں دی تھی، عمران کی پیشی پر بھی انقلاب ابھر آتا ہے، عوام حکمرانوں سے نفرت کرتے ہیں،ملک میں کوئی آئین، قانون و جمہوریت موجود نہیں، عمران خان ہی ملک کی واحد امید ہیں، عمران خان نڈر و ایماندار لیڈر ہے، قوم مہنگائی تلے دب چکی ، قابل احترام ججز آئین و قانون کی بحالی کا تحفظ کریں گے
،عمران خان انقلاب کا نشان ہے، 25 مئی سے کارکن ظلم برداشت کر رہے ہیں، حکمران الیکشن سے بھاگ رہے تھے صدر مملکت نے اعلان کر دیا، صدر مملکت نے آئین کا ساتھ دیا، آئین کے مطابق 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں،کسی کال کے بغیر ہزاروں لوگ عمران خان کیلئے نکلے ،شہبازشریف سمیت دوسرے لوگوں کو تو بغیر حاضری ضمانت دے دی جاتی تھی۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے آئین وقانون تماشا،،عمران خان جیسی سہولت ہر مجرم کو ملنی چاہیے،تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاصدر کا دفتر عمران خان کی کٹھ پتلی ،تحریک انصاف کا دفتر بنا ہوا ہے، نیازی صدر مملکت کو کہتا ہے آئین شکنی کرو،عدالت شخص کو ترلے، منتیں کر کے بلا رہی ہے
، کبھی کہا جا رہا ہے 5 منٹ میں آجائیں، شخص نے آئین و قانون کا تماشا بنا رکھا ہے، شخص پاکستان کی ہر عدالت میں مطلوب ہے، بار بار طلبی کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوتے، قانون، عدالتی نظام کے تماشے کی ایک شخص کو سہولت حاصل ہے،عدالت کے احاطے کے اندرعمران خان نے کارکنوں کو آنے کی کال دی، لوگوں کو عدالت پر حملہ آور ہونے کیلئے اکسایا گیا، کیا عام لوگوں کو بھی عمران جیسی سہولت ملے گی
، بیل بی فار اریسٹ ہے جو جج کے بلانے پر نہیں آتا وہ تفتیش کا حصہ بنے گا؟، عدالت کیوں عمران کی گرفتاری کے آرڈرنہیں دیتی،مریم اورنگزیب نے مزید کہا نواز شریف جے آئی ٹی اورعدالت میں بھی پیش ہوئے، شہباز شریف روزانہ عدالتوں میں پیش ہوتے تھے، ایک شخص عدالتی نظام کو منہ چڑا رہا ہے، مجرم باہر کھڑا رہا، وکیل کہتا رہاگاڑی میں دستخط کرا لیں
، کیا تماشا ہے،سب بے بس، مہلت پر مہلت مل رہی ہے،عمران خان جیسی سہولت ہر مجرم کو ملنی چاہیے، آئین و قانون کا تماشا بنا دیا، جان بوجھ کر امن اور امان کا مسئلہ بنایا جا رہا ہے، توشہ خانہ چور کیلئے نظام اس طرح نہیں چل سکتا، عمران خان کو قانون کا پابند ہونا پڑے گا۔
کپتا ن کی پیشی پر بھی انقلاب امڈ آیا،پی ٹی آئی



















