سی ٹی ڈی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہراول دستہ، جدید ہتھیار و ٹیکنالوجی فراہم کرینگے,محسن نقوی

لاہور( خبر نگار،کرائم رپورٹر)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو دہشتگردوں کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس آپریشنز پربریفنگ دی گئی ،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم(CVE) بلاک کا بھی وزٹ کیا، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ دی، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مختلف شعبوں کے سٹاف سے ملاقات کی اور عملے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کی سرکوبی میں سی ٹی ڈی پنجاب کا کردار قابل تعریف ہے،سی ٹی ڈی پنجاب کی آپریشنل و انٹیلی جنس استعداد کار بڑھانے کیلئے جدید ترین ہتھیار اور ٹیکنالوجی فراہم کی جائیگی، سی ٹی ڈی فورس دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہراول دستہ ہے، انسداد دہشتگردی فورس نے صوبے میں قیام امن کیلئے شاندار کارہائے نمایاں سرانجام دیئے، دہشتگردوں ،سہولت کاروں کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی کی خدمات لائق تحسین ہیں،دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں سی ٹی ڈی کے افسروں و جوانوں کے جذبے اور بہادری کو سراہتے ہیں،قیام امن کیلئے سی ٹی ڈی کے دلیر افسروں نے اپنی جانیں بھی قربان کیں، قوم کو پاک دھرتی کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے، اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دہشتگردوں کیخلاف برسرپیکار سی ٹی ڈی افسر و اہلکار ہیرو ہیں، محسن نقوی نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کے لان میں موسم بہار کی شجرکاری کا پودا بھی لگایا ۔