پندرہ سو کنال پر گالف کلب کا4ہزار کرایہ غربت کامذاق،ملک ڈیفالٹ نہیں کررہا،خواجہ آصف

اسلام آباد(بیورورپورٹ)1500کنال پر گالف کلب کا4ہزار کرایہ غربت کامذاق،ملک ڈیفالٹ نہیں کررہا،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں اور نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاآئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا، ڈیفالٹ کی کوئی صورت نہیں بن رہی، ملک ڈیفالٹ نہیں کررہا، ایف بی آرکاریکارڈ دیکھ لیں، ادارے ریونیو جمع کرنے میں ناکام ہیں، ملک کی آدھی آبادی غربت اور آدھی عیاشی کی زندگی گزار رہی ہے،زرمبادلہ نہ بنانے والی چیزوں کاحل سوچنا ہوگا،4 ہزار روپے پر 1500کنال پر مال روڈ پرگالف کلب دیا ہوا ہے
غریبوں کی غربت کا مذاق اڑانے والی بات ہے اگرکسی کو بسانا ہے تو گالف کلب میں بسائیں، غریبوں کی بستیوں پر بلڈوزر کیوں چلاتے ہیں،آئین نے صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ہی نہیں دیا،عارف علوی اوقات سے باہر نکل رہے ہیں،
عمران خان اگر جیل بھروتحریک سے مخلص ہے تو فوری پہلے اپنی گرفتاری پیش کردے،لیڈر لوگوں سے پہلے خود قربانی دیتا ہے، عمران خان دو نمبری چھوڑے اور اپنی گرفتاری دے وہ ضمانتیں کراتا ہے اور کارکنوں کو کہتا ہے گرفتار ہو جاؤ اگر قیادت فراڈیہ ہو تو ایسا بھی ہوتا ہے اگر کوئی واردات ہوئی ہے تو واردات کا مال عمران خان کے گھر سے برآمد ہوا
، بینفشری یہ ہے اور آوازیں علوی (صدر مملکت)کو دے رہا ہے،خواجہ آصف نے مزید کہادہشتگرد دشمن کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں ،بھارت ضرور ملوث ہوگا۔