ہر بستی میں آگ سلگ رہی ، عمران پٹرول چھڑکنے کیلئے بے تاب ہیں،جاوید لطیف

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر ومرکزی رہنما ن لیگ میاں جاوید لطیف نے کہاہے منصفانہ فیصلے نہ کیے گئے تو بہت دیر ہوجائیگی، اب بھی وقت ہے سنبھل جائیں
مہنگائی کا سیلاب کیسے آیا، جے آئی ٹی بنائی جائے،پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا اپنی قربانی ریاست کیلئے دی تھی
قومی جماعتیں ریاست پر قربان ہونے کیلئے بنتی ہیں، آج اپنی ذات کیلئے ریاست کو قربان کیا جا رہا ہے، آڈیو، ویڈیو پرجے آئی ٹی نہیں بن سکتی،ہر بستی میں آگ سلگ رہی ہے، عمران خان پٹرول چھڑکنے کیلئے بے تاب ہیں، عمران خان اداروں سے اپنی مرضی کے مطابق فیصلے چاہتے ہیں، عمران خان پر حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں لیکن کیا لوگ نہیں جانتے پلستر کیسے لگا
لوگ جانتے ہیں پلستر اتنی دیر نہیں رہتا،عمران خان کسی کو میر جعفر کہیں لیکن کوئی نوٹس نہیں ہوتا، عمران خان گھر بیٹھے عدلیہ کو ڈکٹیٹ کریں تو بھی کوئی نوٹس نہیں لیتا۔