کراچی (بیورورپورٹ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور نظریہ نہیں، ملکر نمٹیں گے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا، کور کمانڈر کراچی نے استقبال کیا، آرمی چیف کراچی پولیس آفس (کے پی او) بھی گئے،وزیر اعلیٰ سندھ بھی ساتھ تھے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو کراچی پولیس آفس میں دہشتگردی کے واقعہ پر بریفنگ دی گئی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور نظریہ نہیں، کوئی قوم اس طرح کے چیلنجز کا سامنا صرف زمینی آپریشن سے نہیں کر سکتی، ملکر دہشتگردی سے نمٹیں گے،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون ضروری ہے، انسداد دہشتگردی کیلئے اعتماد ومشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے،گمراہ کن تصور کو لالچ و دبائو سے مسلط کیا جا رہا ہے، پاکستانی قوم نے ہمیشہ دہشتگردی و انتہاء پسندی کو شکست دی ،سب ملکر جلد دہشتگردی کی لعنت پر قابو پالیں گے،سب کا مستقبل خوشحال ہو گا، آرمی چیف ،وزیر اعلیٰ سندھ نے زخمیوں کی عیادت بھی کی،جوانوں کی بہادری و حوصلے کو سراہا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ سندھ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج بھی گئے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















