اسحاق ڈار کاترک ہم منصب کو فون،ہر ممکن تعاون کی پیشکش

اسلام آباد (بیورورپورٹ)اسحاق ڈار کاترک ہم منصب کو فون،ہر ممکن تعاون کی پیشکش،تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب ڈاکٹر نورالدین نیباتی کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب کیساتھ تباہ کن زلزلے سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا، اسحاق ڈار نے زلزلے کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی،ترک وزیر خزانہ نے پاکستان کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد و ریلیف سرگرمیوں میں تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ترک صدر نے کابینہ اجلاس میں پاکستان کے تعاون پر تعریف کی ۔