انقرہ،اسلام آباد (بیورورپورٹ) انسانیت کی بھلائی سے بڑا کوئی کام نہیں،ترکیہ میں تباہ کن زلزلے سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر بے حد افسوس ہے، نقصان بہت زیادہ ہے، آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،ان خیالات کااظہار وزیراعظم شہبازشریف نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان پہلا ملک ہے جو ترکیہ میں 21 ویں صدی کے بدترین زلزلے کے بعد مدد کو پہنچا، زلزلے کے بعد صدر طیب اردگان کو فون کر کے تعزیت کی اور مدد کی پیشکش کی، اپنی حکومت، پاکستانی عوام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں،جتنی بھی امداد کی جائے کم ہے، اب تک 500 ٹن سے زائد امدادی اشیاء پہنچا چکے ، وزرائ،اراکین پارلیمنٹ نے ایک ایک ماہ کی تنخواہ کو ترک بھائیوں کیلئے عطیہ کیا، صدر طیب اردگان کی اہلیہ امینہ نے سیلاب متاثرین کیلئے اپنے کنگن عطیہ کئے،ترکیہ کی مدد کیلئے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانا چاہیے، پاکستانی قوم مشکل گھڑی میں ترکیہ کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا ترکیہ نے مدد کی، مجھے یقین ہے ترک حکومت اور عوام جلد مشکل سے نکل آئیں گے،اعلیٰ معیار کے خیمے جلد تیار کر کے بھیجیں گے،2010ء کے سیلاب کے بعد صدر اردگان نے دورہ کیا، لاکھوں ڈالر امداد دی، بین الاقوامی برادری کو ترکیہ میں بحالی و تعمیر نو کیلئے کام کرنا چاہیے،انسانیت کی بھلائی سے بڑا کوئی کام نہیں ، کاش کسی خوشی کے موقع پر آئے ہوتے،دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے ایک لاکھ 71 ہزار خیمے بھیجنے کی ہدایت کردی،وزیر اعظم سے پاکستان میں خیمہ سازی کے صنعتکاروں کے وفد نے ملاقات کی، شہباز شریف نے خیموں کے معیار کے تعین کیلئے وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی،شہباز شریف نے کہا ترکیہ بھیجے جانیوالے خیموں کا بین الاقوامی معیار یقینی بنایا جائے، فوری طور پر ترکیہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ پریزیڈنسی سے درکار خیموں کی خصوصیات پرمشاورت کی جائے، ترکیہ میں خیموں کی فوری ضرورت پوری کرنے کیلئے فضائی راستے سے خیمے بھیجے جائیں،پاکستان سے بھیجے جانے والے خیموں کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی جائے، پاکستان میں خیمہ سازی کے صنعتکار کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ترکیہ کے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے خیمہ سازی کے صنعتکار حکومت کو کم نرخوں پر خیمے فراہم کریں،شہباز شریف نے کہا پاکستان، شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے خوراک، گرم کپڑے اور خشک دودھ بھیج رہا ہے، پاکستان کی ریسکیو ٹیمیں ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی بھرپور مدد کر رہی ہیں،ترکیہ ،پاکستان کے دیرینہ تعلقات دہائیوں پر مبنی ہیں، پاکستان کی معاشی مشکلات کے باوجود ترکیہ کے بہن بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے،مزید برآںوزیر اعظم شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کردی،خالد مقبول صدیقی نے جواب میں کہا کراچی و پنجاب کے سیاسی حالات میں فرق ہے اس لیے ایک فیصلہ دونوں جگہ کے لیے موزوں ہونا ضروری نہیں، خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو جلد رابطہ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرادی۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















