سازشیں پڑ گئیں الٹی،بھارت خو د فیٹف ریڈار پرآگیا

برسلز(مشرق نیوز)سازشیں پڑ گئیں الٹی،بھارت خو د فیٹف ریڈار پرآگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کا خواہاں بھارت خود ایف اے ٹی ایف ریڈار پر آگیا ۔
پلان کے مطابق ایف اے ٹی ایف رواں سال دہشتگردوں کی مالی معاونت و منی لانڈرنگ کے سدباب کیلئے بھارتی اقدامات کا جائزہ لینا شروع کرے گا۔
بھارتی اقدامات کا آن سائٹ جائزہ نومبر 2023ء میں ہوگا، بھارتی اقدامات آئندہ سال جون کے اجلاس میں زیربحث لانے کا امکان ہے،جائزہ فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ۔