لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کا 2002 سے قبل کا توشہ خانہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کی تفصیلات فراہمی درخواست پر سماعت ہوئی
کابینہ سیکرٹری ریکارڈ سمیت پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کابینہ نے 2002 سے اب تک کا توشہ خانہ ریکارڈ ڈی کلاسیفائیڈ کر دیا
تحائف کس نے خریدے، سارا ریکارڈ ویب سائٹ پر ڈالا جائیگا، وہ ریکارڈ نہیں دے رہے بیرون ملک سے تحائف دئیے کس نے ہیں
جسٹس عاصم حفیظ نے استفسار کیا 2002 سے پہلے کا ریکارڈ آپ کے پاس نہیں ؟ ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا2002 سے پہلے کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں
عدالت نے آئندہ سماعت پر کابینہ سیکرٹری کو 2002 سے پہلے کا توشہ خانہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا،وفاقی حکومت کے وکیل نے کابینہ کا ریکارڈ ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا فیصلہ عدالت میں پیش کیا
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا حکومت کو سارا ریکارڈ عدالت کے سامنے رکھنا چاہیے،جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دئیے ایک دم سے چیزیں تبدیل نہیں ہوتیں
حکومت نے 2023 میں ریکارڈ ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا فیصلہ کیا ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت13مارچ تک ملتوی کردی۔
2002 سے قبل کا توشہ خانہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم
















