کیس 2022 کی نیب ترامیم تک ہی محدود رکھیں گے،چیف جسٹس

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں عدالت خود کو 2022 کی نیب ترامیم تک ہی محدود رکھے گی،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا نیب قانون کے ساتھ کیا واضح نہیں کیسز منتقل ہو کر کہاں جائیں گے؟،چیف جسٹس نے کہا کیس میں عدالت خود کو 2022 کی نیب ترامیم تک ہی محدود رکھے گی،حکومتی وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دئیے عمران خان کی درخواست میں حقائق درست انداز میں نہیں بتائے گئے، درخواست کے 16 سوالات میں نیب ترامیم کا حوالہ دیا گیا پر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں بتائی گئی، درخواست میں 6 سوالات میں بنیادی حقوق بتائے گئے مگر نیب ترامیم نہیں درج کی گئیں، عمران خان نے درخواست میں امپورٹڈ سازش کا ذکر بھی کیا، پچھلے کچھ دنوں کے اخبارات کے مطابق اب امپورٹڈ سازش بھی ایکسپورٹڈ سازش بن چکی،چیف جسٹس نے کہا آپ نے تو عمران خان کی درخواست کا فرانزک آڈٹ کر دیا ، کیس کو جلد ختم کرنا چاہتے ہیں، بہت سے اہم معاملات غور طلب ہیں،عدالت نے کیس کی مزید سماعت21فروری تک ملتوی کردی۔