لاہور:(لیڈرنیوز)2 ویٹ لفٹرز کے بعد 7 قومی کبڈی کھلاڑیوں کا بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف ہوا ہے۔نیشنل کبڈی چیمپئن شپ جنوری میں پنجاب سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی جس میں 13 کھلاڑیوں کے ڈوپ کے نمونے لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن نے اس چیمپئن شپ میں خصوصی طور پر کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کروائے تھے جس کے لیے فیڈریشن حکام کو بھاری اخراجات برداشت کرنا پڑے تھے۔ان میں سے 7 ایسے کھلاڑی ہیں جن کی رپورٹ میں قوی غیر قانونی ادویات کے اجزاءپائے گئے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں 4 بڑے نام بھی شامل ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرکے شہرت حاصل کی۔ان کھلاڑیوں پر پابندی کے فیصلے پر انکوائری کمیٹی بنائی جا رہی ہے۔
7 قومی کبڈی کھلاڑیوں کا بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت



















