ایرون فنچ نے بابر اعظم کی جارحانہ بیٹنگ کو منفرد انداز میں سراہا

لاہور:(لیڈرنیوز)آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جارحانہ بیٹنگ کو منفرد انداز میں سراہا۔گزشتہ روز جب سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر ایرون فنچ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تو انہوں نے بابر اعظم کے لیے چند ایسے الفاظ کہے کہ شائقین کرکٹ کے ہونٹوں پر مسکراہٹ آگئی۔ایرون فنچ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمیں بابر کو کچھ عرصہکے لیے باو¿لنگ نہیں کروانی پڑے گی۔ایرون فنچ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک یادگار دورہ تھا، یہ آسٹریلیا کے لیے بہت اچھا دورہ تھا کیونکہ کئی باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع ملا۔