تحریک عدم اعتماد‘پاکستان میں اصلاحاتی عمل متاثر ہوگا‘ موڈیز

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)تحریک عدم اعتماد سے پاکستان میں اصلاحاتی عمل متاثر ہوگا اور بیرونی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے یہ رپورٹ جاری کی۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق تحریک عدم اعتماد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ پر منفی اثر ڈالے گی، غیر یقینی صورتحال، پالیسی کے تسلسل اور بیرونی ادائیگیوں میں مشکلات کا باعث بنے گی۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری معاملات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔موڈیز کے مطابق یہ عدم اعتماد ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سامنا ہے۔ تحریک عدم اعتماد ٹیکس اصلاحات کو بھی متاثر کرے گی۔ موڈیز کی رپورٹ میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کی صورت میں پاکستان آئی ایم ایف سے کیسے بات کرے گا۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ بڑھ رہا ہے۔ مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ جی ڈی پی کے 6 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔موجودہ حالات میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔