ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح180روپے پر پہنچ گیا

کراچی:(لیڈرنیوز)انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 180 روپے 5 پیسے میں فروخت ہوا۔انٹربینک فارن ایکسچینج (IFEX) میں ڈالر 61 پیسے مہنگا ہوکر 180 پیسے کا ہوگیا۔ اس سے قبل صبح ڈالر کی قیمت میں بھی 31 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 179 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔