لاہور:(لیڈرنیوز)طالب علم کو خواجہ سرا سے دوستی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ زاہد عرف گوگی نامی خواجہ سرا نے نوجوان کو برہنہ کرکے اس کا موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی۔زاہد عرف گوگی نامی خواجہ سرا نے طالب علم شمیر مہدی کو ملنے کے بہانے بلایا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے پہلے نوجوان کو بندوق کی نوک پر برہنہ کرکے ویڈیو بنائی اور پھر اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ بعد ازاں موبائل فون اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔ انہوں نے پولیس کو اطلاع دینے پر عریاں ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کی دھمکی بھی دی۔ ملزم نے لڑکے کے رشتہ داروں سے آن لائن رقم کا بھی مطالبہ کیا۔ متاثرہ لڑکے رقم لینے کے بھانے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد جوہر ٹاو¿ن پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے کیس میں عصمت دری، چوری اور دیگر سنگین جرائم کو شامل کیا ہے۔
خواجہ سراکانوجوان پر بہیمانہ تشدد‘برہنہ ویڈیووائرل کردی



















