لاہور :(لیڈرنیوز)ایک کلو گھی کی قیمت میں 80 روپے اضافے کا امکان ہے جب کہ فلور ملز نے بھی آٹے کی قیمت میں اضافے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔گھی اور آٹا مل مالکان نے قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو آگاہ کر دیا۔ گھی اینڈ فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے گرائنڈنگ چارجز اور ٹرانسپورٹ چارجز میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں، ڈیوٹی کم نہ کی گئی تو قلت اور قیمت دونوں بڑھ جائیں گی۔
مہنگی بجلی‘پٹرول کا اثر‘گھی ‘آٹے کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ



















