کراچی:(لیڈرنیوز)سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی بھی شاہین شاہ آفریدی کے گرویدہ ہوگئے۔بریٹ لی نے آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر قرار پانے والے شاہین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں، موجودہ پاکستانی کھلاڑیوں کا خود اعتمادی انہیں بہترین ثابت کر رہا ہے۔شعیب اختر کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے بریٹ لی نے بابر اعظم کی کور ڈرائیو کی بھی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ایک بہترین بولر ہیں، ان کی رفتار بہت اچھی ہے، لمبا بولر بھی اچھا باو¿نس لیتا ہے۔ میں بابر کا بہت بڑا مداح ہوں اور بابر کی تکنیک بھی بہترین ہے۔ وہ کرکٹ کی دنیا میں بہترین کور ڈرائیو شاٹ کھیل رہے ہیں۔
#Brett Lee has also fallen in love with Shaheen Shah Afridi



















