کراچی‘پولیس ملزمان کو شاپنگ کرانے لگی‘دعامنگی کیس کا ملزم فرار

کراچی:(لیڈرنیوز) کراچی میں کورٹ پولیس  ملزمان کو شاپنگ کرانے لگی۔ دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم زوہیب قریشی طارق روڈ پر شاپنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا ۔ طارق روڈ پر واقع نجی شاپنگ سینٹر میں ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں شلوار قمیض، ماسک اور کیپ پہنے ہوئے شخص کا نام مبینہ طور پر زوہیب قریشی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کورٹ پولیس  زوہیب قریشی کو جیل سے عدالت میں پیش کرنے کے لیے لیکرگئی تھی ۔ واقعے کے بعد پولیس نے دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ دعا منگی اور بسم اللہ سلیم کے اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم زوہیب قریشی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔