پاکستان میں یوریاکی قلت ناممکن ہے‘خسروبختیار

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیارنے کہا ہے کہ کسانوں کو400 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے،پاکستان میں یوریاکی بوری 1800روپے میں فروخت ہورہی ہے،چین سے یوریاکی20 لاکھ بوریاں پورٹ پرآگئی ہیں،یوریاکی مصنوعی قلت پیداکی جارہی ہے،یوریاکی اسمگلنگ پرنظررکھے ہوئے ہیں،فصلوں کی زیادہ کاشت کی وجہ سے یوریاکی طلب میں اضافہ ہوا،پاکستان میں یوریاکی قلت ناممکن ہے۔