کراچی‘ڈکیتی واردات ‘ 3سالہ ننھی بچی کی جان لے گئی

کراچی:(لیڈرنیوز)کراچی میں لانڈھی منزل پمپ کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی، اس دوران ڈاکوو¿ں اور سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ بڑا بھائی چھوٹی بچی کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے جا رہا تھا کہ لڑکی کے ڈر سے وہ رک گیا۔ اسی دوران ننھے حرمین کو گولی لگی۔ بھائی شہباز نے حکام سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوو¿ں کو منزل پمپ کے قریب منی مارٹ میں لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے ہوئے دکھایا گیا، اس دوران گارڈز نے ڈاکوو¿ں پر فائرنگ کردی۔ ملزمان نے مارٹ پر فائرنگ بھی کی۔ اس دوران گارڈز کی فائرنگ سے 3 سالہ بچی جاں بحق اور ایک ڈاکو زخمی بھی ہوا۔ شہریوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔


#Karachi #3-year-old girl was shot dead by robbers and security guards