اسلام آباد:(لیڈرنیوز) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتوں پر حملے کرنا ن لیگ کی روایت ہے، نواز شریف اور مریم نواز کی پیشی سے قبل سازش رچی جاتی ہے، رانا شمیم کا بیان جھوٹا ہے، حسین نواز ڈیل کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ نے عدلیہ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے، انتخابی اصلاحات بل پارلیمنٹ سے منظور ہو رہی ہے، انتخابی اصلاحات جاری رہیں گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات قومی ایجنڈا ہے، اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر ہمارے ساتھ بیٹھ کر اپنی تجاویز دیں۔
#Fawad Chaudhry #it is the tradition of PML-N to attack the courts #Rana Shamim's statement is fake



















