ملکی معیشت کی بحالی کا عمل شروع ہوچکا‘مشیرتجارت

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔اسلام آباد میں سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام ساتویں کاروباری سہولت کاری اصلاحاتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د نے کہا کہ حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کاروبار کو سہل بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں ، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہواہے جو دو سال پہلے نہیں تھا۔عبدالرزاق داو¿د نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے کورونا وبا پر قابو پایا ہے ، پاکستان میں معیشت کی بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے ، معیشت درست سمت میں جا رہی ہے اور معاشی اشارے بہتر ہو رہے ہیں ۔ اگر صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ڈی انڈسٹریلائزیشن کی گئی تھی تو خام مال کی درآمد بڑھ رہی ہے۔


#Adviser to the Prime Minister on Trade Abdul Razzaq Dawood #leadernews #process of revival of Pakistan's economy has begun