اسلام آبادائیرپورٹ‘بڑی مقدارمیں ہیروئن سمگلنگ ناکام

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک ہیروئن کی بڑی مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔اے ایس ایف ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔اے ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم طاہر پی آئی اے کی پرواز سے دوحہ جا رہا تھا اور اس نے اپنے سامان میں ہیروئن چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف اہلکاروں نے ملزم کو مزید کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا۔


#Islamabad Airport #foiled an attempt to smuggle large quantities of heroin #leader news #ASF #Doha #PIA flight #Anti-Narcotics Force