Uberنےبرطانوی کمپنی MyLift پر نظریں جمالیں

لاہور(لیڈرنیوز)شہریوں کو سفیرسہولت فراہم کرنے والی بڑکمپنی اوبرنے ”کریم “خریدنے کے بعد برطانوی کمپنی ”مائی لفٹ“پرنظریں جمالیں۔ ”مائی لفٹ“ نامی کمپنی اس وقت پاکستان کے پانچ شہروں میں سفری سہولیات فراہم کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں شہریوں کوسستی سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے کریم نے اپنانیٹ ورک شروع کیا ابھی کچھ ہی برس گزرے تھے کہ اوبرنے اس کو خریدلیا،کریم کے اوبرمیں ضم ہونے کے بعد اوبرکے مقابلے میں ایک اور برطانوی کمپنی ”مائی لفٹ“ نے بھی پاکستان میں کے پانچ شہروں میں سفری سہولتیں فراہم کرنے کا بیڑااُٹھالیا۔ذرائع کاکہناہے کہ اب اوبرنے مائی لفٹ کوبھی خریدنے کیلئے انتظامیہ سے رابطے شروع کردیئے ہیں تاکہ پاکستان میں اجارہ داری قائم رہ سکے۔