لندن:تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں قومی ٹیم کے مداحوں کو مایوس کردیا۔برمنگھم میں کھیلے گئے آخری ایک روزہ میچ میں رنز کا پہاڑکھڑاکرنے کے باوجود پاکستان کی شکست سے برطانیہ میںمقیم پاکستانی بہت زیادہ مایوس دکھائی دیئے۔ برمنگھم میں میچ ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مداحوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق، باﺅلنگ کوچ وقار یونس اور ٹیم انتظامیہ کو فارغ کرنے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہپاکستان کو انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔
#ODI in Birmingham #Misbah-ul-Haq #Waqar Younis #Pakistan #leader news #England beat Pakistan



















