ڈربی:تجربہ کار آل رانڈر محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کھل کر تعریف کی ہے۔ چالیس سالہ محمد حفیظ نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے بابراعظم ایک مثال ہے، آپ اگر بیٹنگ سیکھنا چاہتے ہیں تو بابراعظم دیکھیں، ٹریننگ کی روٹین بابراعظم کی شاندار ہے اور صحیح معنوں میں دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں ۔دوسری طرف بابراعظم کے دوسرے ساتھی کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی ، اظہر علی ، عماد وسیم ، شاداب خان ، سرفراز احمد ، امام الحق ، عثمان قادر اور محمد رضوان نے بھی ان کے بارے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
#Mohammad Hafeez #Babar Azam #learn batting, watch Babar Azam play #Pakistan Cricket Board #Babar Azam is an example for youngsters #Sarfraz Ahmed



















