پولیس نے حساس ادارے کا جعلی افسر پکڑلیا

لاہور:حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر گھومنے والا شخص لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا۔مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔ بیجز اور یونیفارمفیصل آباد کے رہائشی حبیب الرحمان نامی شخص سے برآمد کر کے تفتیش شروع کردی گئی،پولیس نےتھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں کومبنگ آپریشن کے دوران شک کی بناءپر ایک شخص کو روکا تو وہ حساس ادارے کا یونیفارم پہنے ہوئے خود کو میجر ظاہر کرتا اورپولیس پر رعب جھارتا رہا ۔جعلی افسر سے پولیس نے چند سوالات کئے تو اسکا پول کھل گیا اور جعلی میجر زیادہ دیر تک تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس پر پولیس نے اسے متعلقہ تھانہ ٹبی سٹی منتقل کردیا۔ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ عام شہری ہے اور حساس ادارے کا یونیفارم پہن کر گھومنا پھرنااسے اچھا لگتا ہے اور یہ روز کا معمول ہے ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کےملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔


#fake intelligence officer #Lahore police #Investigation Wing #terrorizing the police