اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ آئینہ دکھاتے ہیں دیکھتے نہیں ہیں،بلاول بھٹو کونسی پارلیمانی روایات کی بات کرتے ہیں،اپوزیشن لیڈر کو سندھ میں بولنے کی اجازت نہیں دی گئی، کس قانون کے تحت اپوزیشن لیڈر سندھ کو بولنے سے روکا گیا؟ ۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم کے 172 ممبران نے بجٹ پر ووٹ ڈال کر اطمینان کا اظہار کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ووٹ کا احترام کیا جانا چاہئے ، یہاں تک کہ جو سرکاری بنچوں پر بیٹھے ہیں انہیں ووٹ دینا چاہئے۔ آو¿ ، ووٹ کی عزت دونوں طرف سے ہوگی ، یک طرفہ نہیں ، اسپیکر کی ذات پر حملہ نہیں ہوسکتا ، میں احتجاج کرتا ہوں ، اسپیکر ایوان کا محافظ ہے ، بلاول بھٹو کونسی پارلیمانی روایات کی بات کرتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو کونسی پارلیمانی روایات کی بات کرتے ہیں ، سندھ میں اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی ، وزیر خزانہ سندھ بحث ختم کئے بغیر ہی چلے گئے ، سندھ میں جہاں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ،وہاں اپوزیشن لیڈر کوبات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا ، آپ کا وزیراعلیٰ سندھ تقریر کو ختم کیے بغیر روانہ ہوگیا ، کیا آپ نے سندھ میں اپوزیشن کو اسٹینڈمگ کمیٹیوں میں نمائندگی کا موقع دیا ، آپ کیا پارلیمانی روایات کی بات کرتے ہیں؟
#Shah Mehmood Qureshi #Bilawal Bhutto #opposition leader Sindh #National Assembly #Khawaja Asif #budget



















