سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر افشاں لطیف شوہر سمیت گرفتار

لاہور: ٹاو¿ن شپ انویسٹی گیشن پولیس نے سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر افشاں لطیف اور اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ، افشاں لطیف اور اس کے شوہر نوشاد حمید کو ایک سال پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ 2 جولائی 2020 کو پوسٹ بوائے سنی یونس کی شکایت میں درج کیا گیا تھا جس میں مدعی نے بتایا تھا کہ وہ افشاں لطیف کے گھر دفتری ڈاک لے کر گیاتو اس کے شوہر نے اس کی پٹائی کی اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔


#Township Investigation Police #former Superintendent Kashana Welfare #Afshan Latif #Police #Threaten