ابو ظہبی:پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز سے دستبردار ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولرحسن علی باقی میچز کھیلیں گے انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ ترک کردیا اب وہ پی ایس ایل کے باقی میچز میں ایکشن میں نظرآئیں گے۔فاسٹ باﺅلر کو ذاتی وجوہات کی بناءپر پیر کی شام ابوظہبی سے پاکستان روانہ ہونا تھا تاہم اب حسن علی فرنچائز کے ساتھ ہی رکیں گے۔حسن علی نے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں اُنہیں سپورٹ کیا ۔واضح رہے کہ خاندانی مصروفیات کے باعث فاسٹ بولر حسن علی نےپی ایس ایل 6 کے بقیہ میچوں میں حصہ نہ لینے اور پاکستان واپس آنے کا کہا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی اعلان کیا تھا کہ بقیہ میچز سے حسن علی آﺅٹ ہوگئے ہیں ببل سے وہ باہر چلے گئے ہیں۔فاسٹ بولر کااس متعلق کہنا تھا کہ فیملی سب سے بڑھ کر ہوتی ہے۔
#Fast bowler Hasan Ali #Islamabad United #Pakistan Super League-6 #PSL #Abu Dhabi #Pakistan



















