بدین:بدین میں قوت گویائی سے محروم اوردونوں ہاتھوں سے معذور8 سالہ بچی کوزیادتی کانشانہ بنادیاگیا ۔پولیس کے مطابق ، یہ واقعہ ضلع بدین کے قصبہ کھروہ کے نواح میں عمر پسرور گاو¿ں میں پیش آیا جہاں بچی کو نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ بچی اپنے گھر کے قریب واٹرکورس پر بے ہوشی کی حالت میںملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طبی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ بچی کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے ، لیکن مزید نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ، بچی بہری ہے اور دونوں ہاتھ استعمال کرنے سے قاصر ہے۔
#Badin #rape #police #Pakistan #girl was raped #abused



















