آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ بھارت جیتے گا، شعیب اختر کا دعویٰ

اسلام آباد:شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ اس بار بھارت جیتے گا۔گزشتہ روزقومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاو¿نٹ پرسوال و جواب کا ایک سیشن اپنے مداحوں کے لیے رکھا جس میں شعیب اختر کے د±نیا بھر میں موجود مداحوں نے سابق فاسٹ باﺅلر سے مختلف سوالات کیے۔ایک مداح نے سوال و جواب کے اس سیشن کے دوران شعیب اختر سے پوچھا کہ آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ اس بار کون جیتے گا؟شعیب اختر نےمداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارت کی پہچان ’تاج محل‘ کی تصویر شیئر کی۔ تاج محل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے لکھا کہ آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ اس بارجیتنے کے زیادہ امکانات بھارت کے ہیں۔


#ICC Test Championship #India #Shoaib Akhtar #Instagram #Taj Mahal