اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید‘ایک زخمی

مقبوضہ بیت المقدس: مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور ایک زخمی۔عرب میڈیا کے مطابق ، جینن کے مغربی کنارے کے علاقے میں فلسطینی فوجی انٹلیجنس کے صدر دفتر پر اسرائیلی فورسز نے ایک چھاپے کے دوران 3 فلسطینیوں کو گولی مار کر شہیدکردیا ، جبکہ ایک نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورسز نے فلسطینی فوجی انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر کے باہر چند افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی ، لیکن مزاحمت میں تین افراد ہلاک ہوگئے ، جن میں سے دو کا تعلق فلسطینی فوجی انٹیلیجنس سے تھا۔فلسطینی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بربریت اور فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کے خلاف مغربی کنارے میں ہڑتال ہوگی۔


#Occupied Jerusalem #Palestinians #martyred #Israeli forces #Arab media #Palestinian Military Intelligence #protest